ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / واٹر ٹینکر گھوٹالہ معاملہ :اے سی بی نے شیلا دکشت کو نوٹس بھیجا 

واٹر ٹینکر گھوٹالہ معاملہ :اے سی بی نے شیلا دکشت کو نوٹس بھیجا 

Thu, 14 Jul 2016 18:27:12  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اینٹی کرپشن بیور (اے سی بی)نے 400کروڑ روپے کے مبینہ واٹر ٹینکر گھوٹالہ معاملے میں دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو نوٹس جاری کرکے جانچ میں شامل ہونے کو کہا ہے۔وہیں سابق وزیر اعلی نے الزامات کوسیاست سے متاثر قرار دیاہے ۔پولیس کے خصوصی کمیشن اور اے سی بی سربراہ ایم کے مینا نے آج کہا کہ شیلا دکشت اور دہلی جل بورڈ کے کچھ افسران کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ان سے 26؍کو پوچھ گچھ کی جائے گی۔نامہ نگاروں کے یہ پوچھنے پر کہ اگر شیلا نوٹس کے باوجود اے سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوتی ہیں تو کیا ہوگا؟ مینا نے کہاکہ ہم اس سلسلے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کر سکتے، ہم قانون کے مطابق کارروائی کر رہے ہیں۔سی آر پی سی کی دفعہ 160کی دفعات کے تحت کل نوٹس بھیجے گئے ہیں ۔شیلا نے کہاکہ جیسا کہ میں نے ماضی میں کہا تھا کہ یہ سیاست سے متاثر کاروائی ہے۔اے سی بی نے مبینہ گھوٹالے کو شیلا سے جوڑتے ہوئے 20؍جون کو مقدمہ درج کیا تھا۔مبینہ گھوٹالہ کے سلسلے میں اے سی بی کو دو شکایتیں موصول ہوئی تھیں اور شکایات میں شیلا اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بھی نام تھا۔مینا نے اس وقت کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ، شیلا اور کجریوال دونوں سے معاملہ میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔


Share: